موسیقی written by Syed Muhammad Aun (MED-17S-017)

ایسے لفظوں کا مجموعہ جسے ایک خاص طرز دے دی جائے اور جسے سن کر روح کوسکون پہنچے وہ ہے گانا ۔اعلی آواز کے ساتھ ساتھ موسیقی کے مختلف آلات استعمال کیے جاتے ہیں جس سے موسیقی میں جان آجاتی ہے ۔پہلے دور کی موسیقی بالکل سادہ ہوتی تھی جسے سن کر نیند آ جاتی تھی لیکن آج کل کی موسیقی میں بھرپور نشہ ہے جس کی ایک بار لت لگ جائے تو اترنا ناممکن سا ہے ۔یہ ایک ایسی دوا ہے جو خاص طور پر عاشق مزاج لوگو کے لئے موسیقی کے نام سے مشہور ہے جسے ہر عمر کا عاشق سنتا ہے اور لطف اندوز ہوتا ہے اور نہ صرف عاشق بلکہ محبوب کے لیے بھی یہ ایک دوا ہے ۔

موسیقی ناصرف آج کل کے دور میں بلکہ ہر دور میں ایک بہترین کردار ادا کرتی آ رہی ہے ۔جس طریقے سے موسیقی کبھی ختم نہیں ہوسکتی اسی طریقے سے عاشقی بھی کبھی ختم نہیں ہو گی ۔
تم کتنے عاشق مارو گے ”
” ہر گھر سے عشق نکلے گا

موسیقی ایک ایسی چیز ہے جسے آپ زندگی کے ہر موڑ پر سن سکتے ہیں یعنی اگر آپ بہت خوش ہیں تو آپ اس کا سہارا لے سکتے ہیں اگر آپ کا موڈ آف ہے یا پھر کوئی گہرا غم ہے اور آنکھیں سرخ ہیں تو آپ کوئی غمگین موسیقی کا سہارا لے سکتے ہیں جو آپ کے غمگین لمحے میں آپ کا ساتھ دے گا اور آپ کی ہر یاد کو تازہ کردے گا اور آپ کی مدد کرے گا کہ وہ درد بھرے لمحوں کا آنسو آپ کی آنکھوں سے جدا ہو جائیں اور آپ کو ایسا سکون دے گا جسے آپ کو شدت سے ضرورت تھی ۔

ایسے لوگ جو بہت ٹینشن کا شکار ہیں اور جن کی زندگی پھینکی گزر رہی ہے اور کہیں آنے جانے میں بوریت محسوس ہوتی ہے تو ان لوگوں کو چاہیے کہ جتنی جلدی ہو سکے موسیقی کا سہارا لیں اور اسے اپنی زندگی میں اہمیت دیں بالکل اس طرح جس طرح علم کو دی جاتی ہے ۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایک پھول میں بہترین خوشبو آجائے یعنی زندگی میں بہترین سکون آجائے تو موسیقی کو ترجیح دیں تاکہ آپ کا دماغ تازہ رہے اور آپ ہر مشکل سے مشکل کام باآسانی انجام دیں ۔
انسان بڑا ہو جاتا ہے اسے محبت ہو جاتی ہے ”
” کشتی میں سوار ہوکر موسیقی آجاتی ہے

Leave a Reply

%d bloggers like this: